حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج جہاں دنیا بھر میں انسانیت کے علمبردار، عظیم فقیہ، مرد مجاہد، پختہ عزم ،قوی حوصلہ اور بلند افکارات کے حامل حضرت امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے پروگرام ہو رہے ہیں وہیں تاریخی شہر سر زمین جنیر میں بھی امام راحل (رح) کی برسی کی مناسبت سے ۱۴ اسٹارس گروپ نے ایک تقریب منعقد کی جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی جس میں جوانوں کی شرکت قابل دید تھی اور اس میں مقامی و بیرونی علماء کرام نے اپنے مختلف انداز میں امام راحل کو نظرانہ عقیدت پیش کیا ۔
اس جلسے سے خصوصی مہمان ممبئی ایرانی کلچر ہاؤس کے ڈائیریکٹر امان الله صیادی ، حجۃ الاسلام و المسلمین فیاض باقر حسینی اور مقامی عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین نیاز حیدر حسینی نے خطاب فرمایا اور قرآن مجید کی مختلف آیات کے ذیل میں امام خمینیؒ کی خصوصیات، انقلاب اسلامی کا ذکر کرتے ہوئے ان کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔
اس جلسے کی نظامت کے فرائض جناب واجد حسن نے انجام دیئے اور علی یقطین سلمہ نے اپنے اشعار سے امام راحل کو یاد کیا ۔ اس جلسے میں مہمان خصوصی کے عنوان سے مولانا محمد ظفر، مولانا انیس عباس اور مولانا حسین عباس نے شرکت فرمائی ۔
قابل ذکر ہے کہ جنیر کے جوانوں یہ کمیٹی ہر سال امام خمینیؒ کی برسی پر اس طرح کے پروگرام منعقد کرتی ہے ۔